دوحہ: افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 15 سے 20 ماہ میں مکمل ہوگا۔ ابتدائی طور پر افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات میں اس پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم حتمی امور آج ( بروز پیر) ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے جس کے بعد باضابطہ اعلان ہوگا۔
ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے دن ہونے حتمی امور آج ( بروز پیر) ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔والے مذاکرات کے متعلق غالب امکان تھا کہ وہ رات گئے تک اختتام پذیر ہوجائیں گے لیکن طوالت کے باعث طے کیا گیا کہ پیر کے دن مزید بات چیت کی جائے گی۔
افغانستان میں 18 سال سے جاری خانہ جنگی کا آج آخری دن ہے؟
دوحہ میں جاری مذاکرات کے نویں دور میں افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر جب کہ امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بات چیت کو حتمی شکل دینے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے ڈپیٹی لیڈر ملا عبدالغنی برادر دستخط کریں گے جب کہ امریکہ کی جانب سے افغان نژاد زلمے خلیل زاد کے دستخط ہوں گے۔
افغانستان کے حوالے سے طے ہونے والی بات چیت میں بطور ضامن پاکستان، روس، چین اور اقوام متحدہ سمیت ارد گرد کے ممالک کے نمائندگان بھی دستخط کریں گے۔
ہشیار : اسرائیل کا افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے مذاکرات اور معاہدے پر دستخط کے بعد دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی بات چیت میں شریک ہوں گے۔
افغان طالبان پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ بعد میں ہونے والی بات چیت میں افغان حکومت بھی شریک ہو سکے گی۔