عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

آسٹریلیا نے بتا دیا ہار کیسے نہیں مانتے، پاکستان کے ساتھ سیریز مشکل ہوگی، عماد وسیم

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی شہری ثانیہ اشفاق کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

عماد وسیم کا نکاح فیصل مسجد میں پڑھوایا گیا جس کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا۔ انہوں نے سفید کرتا اور کالی ویس کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔
یاد رہے کچھ روز قبل قومی کرکٹر حسن علی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ ان کے نکاح کی تقریب دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

حسن علی کی شادی بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوئی۔ نکاح کی تقریب  میں ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ بھائی ، والدین اور کرکٹر شاداب خان نے بھی شرکت کی تھی۔

نکاح کے وقت حسن علی نے گہرے سبز اور جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ انکی دلہن نے روایتی عروسی لال جوڑا اورسونے کے زیورات  پہن رکھے تھے۔

کرکٹر شاداب خان نے حسن علی کو انکی شادی پر مبارکباد کا پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیاہے۔ شاداب خان نے ٹویٹ کیا ’’ میرے یار حسن علی کی شادی، میری دعاہے کہ تم اور بھابھی ہمیشہ خوش رہو،عظیم شادی شدہ زندگی مبارک ہومیرے بھائی۔‘‘

حسن علی کے دوست اور خاندان کے افراد اس وقت تقریب کیلئے ہال میں موجود تھے۔ نوبیاہتا جوڑے نے  نکاح سے ایک دن پہلے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔

میاں بیوی نے برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا جب کہ حسن علی  نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں وکٹ لینے کے اپنے مشہوراسٹائل  سے تصاویر بھی بنوائیں۔

کرکٹر شاداب خان بھی حسن علی کے ساتھ موجود تھے جب کہ اس موقع پر حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا۔


متعلقہ خبریں