اسلام آباد: سابق صدر اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز کو بلٹ پروف گاڑی دینا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن گیا۔
ہم نیوز کے مطابق ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان سے بلٹ پروف گاڑیوں کی تفتیش بھی ہو گی اور اس حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت سے اجازت حاصل کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا
شاہد خاقان عباسی پر خلاف ضابطہ نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی دینے کا الزام ہے۔
نیب کا مؤقف ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کے لئے لائی گئی گاڑیاں نواز شریف کو دی گئیں۔
نیب تفتیشی عبدالماجد شاہد خاقان سے تفتیش کریں گے۔ سابق وزیراعظم ایل این جی کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔