حسن علی کا نکاح سے ایک دن پہلے دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ


لاہور:پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالرحسن علی نے اپنے  نکاح سے ایک دن پہلے اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیاہے۔ 

کرکٹرحسن علی  نے اپنی ہونیوالی دُلہن کے ساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا۔ حسن علی  نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں وکٹ لینے کے اپنے مشہوراسٹائل  سے تصاویر بھی بنوائیں۔

کرکٹر شاداب خان بھی حسن علی کے ساتھ موجود تھے۔فوٹو شوٹ میں  حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا۔

حسن علی نے گزشتہ روز  لاہور کے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا۔

واضح رہے کہ  حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پاکستانی لباس پہنوں گا اور اس کے بعد ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر کو انہوں نے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیملیز کا دباؤ ہے اس لیے لڑکی کی تصویر سامنے نہیں لاسکتا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی ایک بھارتی لڑکی سے 20 اگست کو شادی کررہے ہیں۔

صحافی کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فاسٹ بالر حسن علی نے اپنے نکاح کی تیاریاں کرلیں


متعلقہ خبریں