اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 9 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
ہم نیوز کے مطابق کمی کی منظوری جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے متعلق وزارت توانائی کی وضاحت
گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا،
نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔