بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد:  بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر پاکستان  نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا اور احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن، 1لاکھ 80 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی اور کرفیو نافذ کرنے پر بھی سخت احتجاج کیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر سے کشمیری رہنماؤں کی گھروں میں نظر بندی اور مقبوضہ وادی میں مواصلاتی سروسز کی معطلی پر بھی سخت احتجاج کیا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے تمام حالیہ اقدامات واپس لے  اور اسیر رہنماوں کو فی الفور رہا کرے۔

سیکریٹری خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کی وہ  سلامتی کونسل کی تمام قرار داددوں پر عمل در آمد کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ: راجیہ سبھا نے بل منظور کر لیا


متعلقہ خبریں