وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ

افغان حکومت سفارتکاروں کو بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انکے ساتھ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے۔

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ بھارت، نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہندو یاتریوں اور غیر ملکی سیاحوں کو کشمیر سے نکلنے کے احکامات تشویش میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ ان حالات میں او آئی سی فوری طور اس گھمبیر صورت حال کا نوٹس لے۔

ذرائع کا کہناہے کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی نے وزیر خارجہ کو صورتحال کا نوٹس لینے اور اس سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیے: ‘بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے تقسیم کا منصوبہ بنا لیا ہے’


متعلقہ خبریں