پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن پر ایک پلان بنا تھا جس میں ایک پارٹی سے ڈیل ہوئی، اور اپوزیشن کو دھچکا لگا۔
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ بدلنے والوں کے نام پتہ ہیں ۔ نام پارٹی کی کمیٹی کو بتاؤں گا۔
خواجہ آصف کے پیپلز پارٹی مخالف بیان پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے نائب صدر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پارٹی میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ کسی دوسری پارٹی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے خلاف بیان کیوں دیا، وجہ معلوم نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ’سینیٹ انتخابات پرخواجہ آصف کا بیان اپوزیشن اتحاد پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے‘