35 گھنٹے طویل چوری کی ایک انوکھی واردات

35 گھنٹے طویل چوری کی انوکھی واردات

کراچی میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہےجس میں چور نے ایک دکان سے 35 گھنٹے کے دوران 45 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چرا لئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے صدر میں پیش آیا جہاں ایک چور ہفتے کے روز شاپنگ مال میں گھسا اور پیر کی رات 10:30 بجے وہاں سے نکلا۔

پولیس کے مطابق اس دوران چور نے 45 لاکھ روپے مالیت کے ایک سو گیارہ جدید اسمارٹ فون موبائلز چوری کئے۔

اس واردات میں دلچسپ امر یہ ہے کہ کراچی پولیس چور کی شناخت نہیں کر سکی کیونکہ اس نے مال میں موجود تمام کیمروں کو ڈھک دیا تھا۔

نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ دائر کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چور کوئی عادی مجرم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چور اس لمبی واردات کے لئے کھانے پینے کا انتظام کر کے آیا تھا اس کے پاس کھانے کے لئے بھنے ہوئے کالے چنے اور پانی موجود تھا۔

پولیس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس لمبی واردات کے دوران مال کے سیکیورٹی گارڈز کو کارروائی کی بھنک تک نہ پڑی۔


متعلقہ خبریں