اقرا سے فروری میں ہی بات پکی ہوگئی تھی، یاسر حسین


اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اداکارہ اقرا عزیز سے بات پکی فروری میں ہی ہوگئی تھی۔

انسٹاگرام پر اپنے ایک پوسٹ میں انہوں نے رسم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میری زندگی کو ’سبجیکٹ‘ بناکر اسٹڈی کرنا شروع کردیا ہے جس سے آپ لوگوں کی فراغت بھری زندگی کا بخوبی اندازہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہ کہ وہ محبت میں گرفتار ہیں اور بہت خوش ہیں اور اس حوالے سے کسی کی رائے کو اہمیت نہیں دیتے۔

’آپ لوگ خوش ہو یا جل کر ککڑ بن جاؤ۔ دل میں برا سمجھو یا پاگل ہوکر سڑک پر نکل جاؤ۔ میں نے اب تک اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور آگے بھی ایسے ہی کروں گا۔‘

یاسر حسین نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ خوشیوں میں شریک ہونا سیکھیں اور خوش رہیں۔

مزید پڑھیں: لکس ایوارڈز 2019: 8میں سے 6 ایوارڈز ہم ٹی وی کے نام

انگوٹھی پہناتے وقت اقرا عزیز کی حیرانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے حیران تھیں کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ میں اتنے لوگوں کے سامنے انہیں انگوٹھی پہناؤں گا۔

کچھ عرصہ قبل یاسر حسین نے اقرا عزیز کو لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران پرپوز کرکے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے اس عمل کی تعریف اور حمایت کی تو کچھ نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں