مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اہم ملاقات


اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات  ہوئی ہے، سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کامیاب یوم سیاہ پر مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد دی ہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن لیڈر ایوان زیریں نے نے عوامی مسائل اور ملک کو درپیش مشکلات کو بھرپور اجاگر کرنے پر رہبرکمیٹی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے  بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی جمود، عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو  کی ۔ وزیراعظم عمران خان  کے حالیہ دورہ امریکہ اور اس کے اثرات ونتائج پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں  نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال  کے ساتھ ساتھ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالہ سے بھی مشاورت کی۔

شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی نے عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز بھی آج شام کو منسٹر انکلیو میں  پارٹی صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ رہی ہیں۔مریم نواز شریف کو اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار میر حاصل خان بزنجو نے عشائیے میں شرکت کی دی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دیدیں، بلاول بھٹو


متعلقہ خبریں