بھارتی ٹینس ٹیم دورہ پاکستان پر رضامند

پاکستان اور بھارت جنگ میں الجھ سکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

نئی دہلی: انڈین ٹینس ایسوسی ایشن ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان آنے پر رضامند ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فہرست پاکستان کو ارسال کر دی۔

14رکنی فہرست میں انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق صدر انیل کھنہ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مہیش بھوپاتی بھارتی ٹینس ٹیم کے نان پلینگ کپتان ہوں گے۔

ٹینس عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن پر موجود پرجنیش پربھاکارن بھی انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔

روہن بھوپانا، رام کمہار، دیوج شرن بھی بھارتی ٹینس ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان 1964کے بعد اب بھارت کے خلاف پہلی بار ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کر رہا ہے۔

ڈیوس کپ ٹائی میں دونوں حریف 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں مد مقابل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں