پہلی بار ایک پاکستانی خلاء میں جائے گا

پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون خلاء کے سفر پر جانے کو تیار

قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک کا سفر کرنے والی پاکستانی خاتون نمیرہ سلیم خلاء کے سفرپر جانے کے لئے تیار ہیں۔

اپولو مشن کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مدار میں جانے سے پہلے دنیا کے دوردراز علاقوں میں جانا چاہتی ہیں۔

44 سالہ نمیرہ کے پاس برطانیہ کی خلائی کمپنی سے حاصل کردہ 2 لاکھ ڈالر مالیت کا ٹکٹ موجود ہے جبکہ وہ ارب پتی رچرڈ برانسن کی خلائی سیاحتی کمپنی کی بانی رکن بھی ہیں۔

نمیرہ خلائی سفر کے لئے لاکھوں لوگوں میں سے  منتخب ہونے والی خاتون ہیں جنہیں ایک سال کے طویل غوروخوض کے بعد چنا گیا۔

انہوں نے 2015  میں خلائی سفر کے ذریعے امن کے فروغ کے لئے ایک غیر منافع بخش ادارہ قائم کیا۔

نمیرا نے بین الاقوامی کاروبار کی بیچلر ڈگری جامعہ ہوفسٹرا سے حاصل کی جبکہ جامعہ کولمبیا سے انہوں بین الاقوامی امور میں ماسٹر کیا۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان آئیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کردہ ادارہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹوڈنٹس ان اکنامکس اینڈ بزنس مینیجمنٹ کی بانی صدر نامزد ہوئیں۔

گزشتہ 13 سال سے وہ برطانیہ میں خلائی سیاحت کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں