ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار آٹھ سو بیاسی طلبہ شریک ہوئے ۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب اڑسٹھ اعشاریہ پانچ دو فیصد رہا۔

بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن سیدہ فضہ قادری نے سات سو ستانوے نمبر لیکر حاصل کی ۔ طوبی باسط نے سات سو پچانوے نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی۔ والیہ نور سات سو چورانے نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈر کو شیلڈ اور سرٹیفیکٹس بھی  تقسیم کیے گئے۔

امتحانی نتائج ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور ایس ایم ایس سروس bsekاسپیس رول نمبر لکھ کر 8583 پربھیج کر دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے مختلف ثانوی و اعلی ثانوی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان  بھی 15 جولائی کو کردیاتھا۔

پنجاب کے متخلف تعلیمی بورڈز کی طرف سے جاری نتائج  کے مطابق طلباء اور طالبات میں صحت مندانہ مقابلہ دیکھا گیا، کہیں طلباء نے بازی مار لی اور کہیں طالبات  نے مات دے دی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا


متعلقہ خبریں