ڈیم فنڈ میں خرد برد پر حکومتی وزیر گرفتار

ڈیم فنڈ میں خرد برد پر حکومتی وزیر گرفتار

فائل فوٹو


ابوجا:افریقی ملک کینیا میں بہت بڑے ڈیم فنڈ میں خرد برد کرنے پر وزیرخزانہ اور دیگر سرکاری عہداروں کا گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی چیف پراسیکیوٹر نورالدین حاجی نے وزیر خزانہ ہینری روٹچ اور دیگر 27عہدیداروں کے خلاف فراڈ، عہدے کا غلط استعمال اور مالی بے ضابطگی کے الزامات کے تحت گرفتاری کا حکم دیا۔

ہینری روٹچ، ان کے پرنسپل سیکریٹری اور کینیا کی ماحولیاتی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

نورالدین حاجی نے کہا کہ پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے کینیا بڑا ڈیم تعیمر کرنے کی غرض سے فنڈ جمع کیا گیا تھا جس میں خرد برد اور بد عنوانی ثابت ہوگئی ہے۔

غریب افریقی ملک کینیا میں ہونے والی تازہ گرفتاریاں کرپشن کیخلاف مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد لوٹے ہوئے اربوں ڈالر واپس لانا ہے۔

گزشتہ برس کینیا کے آڈیٹر جنرل نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد سرکاری حکام کے خلاف چھابین کے نتیجے میں  گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

عدالتی حکم میں درج ہے کہ منصوبے کی لاگت 450 ملین ڈالر تھی لیکن بلاوجہ 164 ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا۔ ڈیم کا ٹھیکہ اٹلی کی ایسی کمپنی کو دیا گیا جس کا ریکارڈ درست نہیں تھا اور ماضی میں رقم وصول کرنے کے باوجود تین ڈیم نامکمل چھوڑ دیے تھے۔

فیصلہ سناتے وقت جج کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کی گرفتاری ایک معیوب ہے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں