ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن،پاکستان کی متاثر کن کارکردگی

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن،پاکستان کی متاثر کن کارکردگی

لاہور: ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن میں پاکستان کےعثمان عمر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں 12 ویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نے گولڈ میڈل کے علاوہ سلور میڈل اور کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔

چیمپیئن شپ کی فٹنس فزیک کیٹیگری میں لاہور کے عثمان عمر نے میدان مار کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ 90 کلوگرام کیٹگری میں کوئٹہ کے محمد سعید نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ2021 کی میزبانی کے حصول کی دوڑ میں شامل

سیالکوٹ کے فہیم عباس نے 90 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ کراچی کے فضل الہیٰ نے کانسہ کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 12ویں ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 18 جولائی سے 21 جولائی تک جاری رہی۔


متعلقہ خبریں