سوات میں 13 سالہ لڑکی ونی قرار

سوات میں 13 سالہ لڑکی ونی قرار

سوات: چار باغ میں 13 سالہ بچی کو ونی قرار دے دیا گیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے چار باغ میں متاثرہ لڑکی کے والد کے 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جانائز تعلقات تھے جس کی سزا معصوم بچی کو دی جا رہی تھی اور مقامی جرگہ نے بچی کو ونی قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں جمنا زیادتی کیس: پولیس نے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے نکاح خواں سمیت 13 رکنی جرگہ کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

آج کی ترقیاتی یافتہ دور میں بھی پاکستان کے مضافاتی علاقوں میں جرگہ سسٹم رائج ہے حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود لوگ جرگہ سسٹم کو اپنائے ہوئے ہیں۔ کبھی تو جرگہ سسٹم کے خلاف قانون بروقت حرکت میں آ جاتا ہے اور کبھی بے گناہ معصوم بچیاں جرگہ فیصلوں کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں