راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی سےڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی


لاہور: پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کوبرطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سےڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی ہے ۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی  کی طرف سے راحت فتح علی خان کو بدھ کے روز  موسیقی میں گراں قدر خدمات پر اعزازی ڈگری دی  گئی۔

نامور گلوکار راحت فتح علی خان نےاس موقع پر کہا ہے کہ دنیا کے نامور تعلیمی ادارے سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور انہیں بے انتہا خوشی ہے کہ موسیقی سے لگاؤ نے آج انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا۔

اعزازی ڈگری ملنے کے بعد راحت فتح علی خان آج آکسفورڈ ٹاؤن ہال میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرینگے۔

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تقریب میں 8 افراد کو خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے جبکہ موسیقی کے میدان میں دنیا بھر سے 2 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ موسیقی سے منتخب ہونے والی دوسری شخصیت ’’یویوما‘‘ کا تعلق چین سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں معروف امریکی گلوکارہ، عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح

یاد رہے کہ سال 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریہرسل ہال کو بھی راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل راحت فتح علی خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے ملنے والے ڈگری کو اپنے خاندان کے نام کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے 1200 سے زیادہ شاگرد ہیں جو قوالی سیکھ رہے ہی اور  یہ فن 600 سال سے موجود ہے۔ وہ سب سے پہلے پاکستان اور پھر دوسرے ممالک کو ترجیح دیتے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے سال 2010 میں برطانیہ کے ایشیائی موسیقی اعزازات میں ’’بہترین بین الاقوامی ایکٹ‘‘ کا اعزاز جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں