پھر کہتا ہوں نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، زرداری

آصف زرداری سے آصفہ بھٹو، سراج درانی اور مراد علی شاہ سمیت دیگر کی ملاقات

فائل فوٹو


اسلام آباد:  سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر کہا ہےکہ قومی احتساب بیورو( نیب )اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر نے یہ دعوی بھی کردیاہے کہ اس حکومت کی کوئی لائف (زندگی)نہیں ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ بات مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی ۔

ایک صحافی نےکہا اطلاعات ہیں کہ آپ کو گرفتار کرلیا جائے گا؟ گرفتاری سے ڈرتے تونہیں ہیں؟ اس پر انہوں نے کہاکہ وہ   پہلے ہی 14 سال جیل کاٹ چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق صدرآصف زرداری  کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ ملک میں یااحتساب چلے گا سرمایہ کاری ہو گی یا پھر نیب چلے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ چئیرمین نیب کے خلاف کارروائی کرینگےابھی تک نہیں ہوئی؟اس پر سابق صدر نے کہا کہ آپ میرے منہ میں اپنے الفاظ ڈالتے ہیں اور پھر جواب بھی چاہتے ہیں۔

واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری اس سے قبل بھی اسی کے بیانات دے چکے ہیں۔  سب سے پہلے انہوں نے یہ بیان رواں سال اپریل کی 29تاریخ کو احتساب عدالت ہی میں پیشی کے موقع پر دیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ یا تو نیب چلے گا یا پھرمعیشت چلے گی۔

یہ بھی پڑھیے:یا تو نیب چلے گا یا پھرمعیشت چلے گی ، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں، اسی بنا پرکیس کی سماعت  ڈیوٹی جج محمد بشیرنے کی اورانہوں نے ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت 14 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں