آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب


لندن: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں  نامور کرکٹرز کی موجودگی میں شائقین کرکٹ بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔

منتظمین کی جانب سے اس تقریب کو ’سرپرائز پارٹی‘ قرار دیا گیا تھا جس کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی تھیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویوین رچرڈز نے امید کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں فاتح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

سر ویوین رچرڈز نے پاکستان اور بھارت کے علاوہ انگلینڈ کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا۔

دوسری جانب عالمی کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں کی برطانوی ملکہ ایلزبتھ سے بھی ملاقات ہوئی۔

کل جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں