شمالی وزیرستان: فوجی چوکی پر حملے میں زخمی ہونیوالا جوان شہید


شمالی وزیر ستان میں محسن داوڑ اور ساتھیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان گل خان شہید ہو گیا ہے۔

واضح رہے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشتگردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی ہونے والے تمام افراد کو علاج کے لیے آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ ہجوم کو اشتعال دلانے کے بعد فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ خاڑ کمر میں پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارکنان نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دھرنا دے رکھا تھا جس میں محسن داوڑ اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق دھرنے میں پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر بھی موجود تھے جنہوں نے کچھ روز قبل قومی اداوں کو کھلے عام دھمکیاں بھی دی تھیں۔ جس میں اس نے کہا تھا کہ میں تمھیں مار دوں گا۔ اپنا بدلہ لوں گا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی اہلکاروں کو معمول کی گشت کے دوران نالے سے 5 لاشیں ملیں جن کی جسموں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ جس نالہ سے لاشیں ملی ہیں وہ خاڑ کمر کی فوجی چوکی سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں گزشتہ روز ایک گروہ نے فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم  جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:شمالی وزیرستان: مکی گڑھ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پختونخوا تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر سمیت چیک پوسٹ حملے میں ملوث 8 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔


متعلقہ خبریں