قرضوں کی وجہ سے پٹرول،گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانی پڑیں،وزیراعظم


راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قرضوں کی وجہ سے پٹرول ،گیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، گیس سیکٹر پر ڈیرھ ارب کا قرضہ تھا، بجلی اور گیس اس لیے مہنگی ہوئی کیونکہ محکمے مقروض ہوچکے ہیں،  پاکستان امیرملک ہےنظام ٹھیک ہوتے ہی مشکل وقت ختم ہوجائےگا۔

راولپنڈی میں زچہ و بچہ کئیر اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے احساس ہے آج مہنگائی ہے، جب قرضے بڑھتے ہیں تو قیمت بڑھانی پڑتی ہے اور ماضی میں لیے گئے قرضوں کی وجہ سےمہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  قرضوں کی وجہ سے پٹرول، گیس اوربجلی کی قیمتیں مہنگی کرنی پڑیں، کچھ وقت کےلیےعوام کومشکل سےگزرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں اسپتال بنائیں گے اورغریبوں کوصحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے،عام آدمی کے لیے احساس کےعنوان سے پروگرام شروع کیا گیا جبکہ بے گھرافراد کے لیے پناہ گاہیں تعمیرکی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی زبان پھسلنے پر مریم نواز کا طنز

وزیراعظم نے کہا کہ شیخ رشید نے زچہ و بچہ اسپتال کے لیے بہت جدوجہد کی جس کے لیے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسپتال میں پنجاب حکومت اورٹاسک فورس معاونت کرے گی اور صحت کےشعبےمیں بہتری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےغریب گھرانوں کی مدد کرنی ہیں، دیہاتوں میں لوگوں کوگائے بھینسیں اور بکریاں دیں گے، حکومت کا کام عام آدمی کی مشکلات حل کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبارکے لیےقرضے فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ ہرمزدورکے سرپرچھت اور کھانے کے لیے روٹی ہو، مجھےخوشی ہے پناہ گاہیں پھیلتی جارہی ہیں جبکہ سستےگھروں کے لیے پورا پروگرام بنا لیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب پھر وہی جھوٹ، جھوٹ اور لارے

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ آئی ایم ایف نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معائدہ طے کیا ہے، بتاتے کے صرف نو ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی تین گنا اور ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں