بھارت کے دارالحکومت دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کو ریلی کے دوران تھپڑ پڑ گیا، بھارت میں الیکشن کے دوران عدم برداشت کا یہ دوسرا واقعہ بتایا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کو اس وقت بھری ریلی میں تھپٹر کھانا پڑا جب وہ عوام کو پرجوش انداز میں ہاتھ ہلا رہے تھے۔ اچانک ہی ایک نوجوان تیزی سے ان کی گاڑی پر چڑھا اور آن کی آن میں وزیر اعلی کو زور دار تھپڑ رسید کردیا۔
تھپڑ لگنے سے کیجری وال گرتے گرتے بال بال بچے تاہم تھپڑمارنے والے نوجوان کو فرار ہونے کو موقع نہیں ملا اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور دہلی کے وزیراعلیٰ کے حامیوں نے اس کو قابو کرکے خوب درگت بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:اننت ناگ میں 13.61 فیصد ووٹنگ، انتخابات کاپول کھل گیا
واضح رہے بھارت میں انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے نومبر 2018 میں بھی اروند کیجری وال پر ایک شخص نے مرچ پاوڑد سے حملہ کردیا تھا تاہم مرچیں ان کی آنکھوں میں نہیں گئیں تھیں اور بچنے کی کوشش میں ان کا چشمہ ٹوٹ گیا تھا۔
فورسز نے اس شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔