نواز خاندان این آر او کرچکا ہے، اعتزاز احسن


اسلام آباد: سینیٹ میں سابق قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی دیکھیں، شہباز تو پہلے سے ہی خاموشی کے حامی تھے، شہباز شریف تو وہ بھائی ہیں جنہوں نے نواز شریف کو لینے ائیر پورٹ پہنچنے کی بھی کوشش نہیں کی، نواز خاندان این آر او کرچکا ہے۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے جبکہ انہوں نے سیاسی ملاقاتیں بھی کیں، میاں صاحب اپنے لیے حالات خراب کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دے سکتی کیونکہ وہ سزا یافتہ ہیں، قانون بڑا بےدردر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حق میں عدالتوں نے بہت فیصلے دیئے ہیں۔

بلاول بھٹو کو پانچ برس پہلے ہی معاملات سنبھال لینا چاہیئے تھے،اعتزاز احسن

اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) مانگ بھی رہی ہے تو وہ حکومت ہی دے گی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایوان فیلڈ میں جاکر رہتے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے زرادری پر عائد الزامات سے متعلق  کہا کہ جی آئی ٹی رپورٹ اتنی موثر نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے بلاول بھٹو کو پانچ برس پہلے ہی سب سنبھال لینا چاہیئے تھا اور پارٹی میں اصلاحات ہونی چاہیئے تھیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پارٹی کو آصف علی زرداری کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو کی شخصیت ابھر کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او دینے کےلیےقانون سازی کرنی ہوگی، شہبازشریف کواپوزیشن لیڈرکا عہدہ چھوڑنا چاہیے کیونکہ لگتا ہے ان کا جلدی پاکستان واپسی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن عہدہ چھوڑنےپرشریف خاندان کوبہت سیاسی نقصان ہوناچاہیے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ بیرون ملک رہنے پرشہبازشریف عدالت سے مفرور ہوجائیں گے۔

کم عمری کی شادیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب یہ ایکٹ پاس پونے کے لیے پیش ہوا تو ہندو مذہبی رہنماؤں اور کئی علما نے اس کی مخالفت کی اور محمد علی جناح نے اکیلے اس بل کو پاس کرایا۔

عمران خان کو این آر او کی سمجھ نہیں اور نہ وہ دے سکتے ہیں، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاملہ یہ تھا کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی ( پی اے سی)  کا چئیرمین اپوزیشن سے بنے، اب شہباز شریف کے پاس وقت نہیں اسی لیے انہوں نے عہدہ چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہیں اور وہ کام کرتے رہیں گے۔ آج مسئلہ یہ ہے کہ اسمبلی نہیں چل رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مسائل کے حال دیئے ہیں اور ہر چیز پر بات کرچکے ہیں لیکن ہاؤس سے باہر جا کر بات کرنی پڑتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این آر او ہوچکے ہیں تاہم عمران خان کو این آر او کی سمجھ نہیں اور نہ وہ دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بین الاقوامی دباؤ کی بنیاد پر ملک سے باہر گئے تھے تاہم ہم نے کوئی این آر او نہیں لیا، سب کو معلوم ہے این آر او کس نے لیا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ شہباز شریف کا لیڈر نواز شریف ہے۔ شہباز شریف کا اپنا کردار ہے لیکن نواز شریف کی ایک خاص اہمیت ہے۔


متعلقہ خبریں