ن لیگی ایم پی اے نے ’گو عمران گو‘ کے بجائے ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگادیا


لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر حکومت مخالف نعرے بازی کے دوران لیگی خاتون رکن عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ’گو عمران گو‘ کے بجائے ’گو نواز‘ کہہ ڈالا۔

زبان پھسلنے پر عظمیٰ بخاری فوری طور پر رک گئیں اور نعرہ پورا نہ کرسکیں۔ اس مظاہرے میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وفاقی کابینہ کی تبدیلی کو مزاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیریقینی صورتحال کے باعث ملک کو نقصان ہورہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اپوزیشن نے بلدیاتی نظام کا بل آتے ہی ہنگامہ آرائی شروع کردی اور ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑنے پربھی دل نہ بھرا توایوان کی سیڑھیوں پر احتجاج شروع کردیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی چوں چوں کا مربہ بن کررہ گئی ہے۔ حکومت کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے قوم کا دھیان معاشی صورتحال سےہٹارہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کاکہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین نہ بنایا گیا تو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن تمام قائمہ کمیٹیوں سےمستعفی ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں