کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے اور مارکیٹ میں 60 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت انڈیکس 36811.86 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی تھی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی ہوگئی تھی تاہم اب اس میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروبار کے آغاز پر مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 36 ہزار 919 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں معاشی ٹیم کی جو کارکردگی ہونی چاہیئے تھی وہ نہیں ہے،فیصل واوڈا
ایس ای 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 874 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ڈیڑھ گھنٹہ کے دوران 100 انڈیکس میں 36,963,030 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 995,957,679 بنتی ہے۔
گزشتہ روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 629 پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزا ر763 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دن بھر 349 کمپنیز کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جس میں 68 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ جب کہ 264 کمپنیز کے شیئرز میں کمی ریکارڈ ہوئی۔