انتخابات کے بعد بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بھارتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات کے بعد جو بھی پارٹی اقتدار میں آنے گی اس کے ساتھ پاکستان بات چیت آگے بڑھائے گا۔ پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناؤ خطے کے مفاد میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کانگریس آئی تو کشمیر پر معاہدہ مشکل ہوگا،عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے برعکس جنگی ماحول میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستان خطے میں امن کی خواہاں ہے،اور اس کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح پلوامہ حملوں کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات سخت کشیدگی کا شکار ہیں۔ سرتھال اتنی خراب ہوچکی یے کہ نوبت جنگ تک آگئی تھی تاہم پاکستان نے امن میں پہل کی اور جنگ کا خطرہ ٹل گیا لیکن انڈیا کی جانب سے اب بھی اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں