جو ماں کو انصاف نہ دلا سکا وہ قوم کو کیا انصاف دلائے گا،علی محمد خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ جو ماں کو انصاف نہ دلا سکا وہ قوم کو کیا انصاف دلائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے لیے ایک موقع ہے۔ ہمیں پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہیئے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ایک موقع جناح تھے اور ایک موقع بھٹو کی صورت میں ملا تھا اور اب عمران خان کی سورت میں اس قوم کو بہتر موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے لوگوں پر الزامات ہیں تو قانون کے مطابق بات کی جائے۔ علیمہ صاحبہ کا کیس ایک الگ معاملہ ہے۔ آپ نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا۔

علی محمد خان نے رانا مشہود سے کہا کہ اگر آپ کے پاس ان الزامات کے ثبوت نہیں جو آپ نے ہم پر لگائے تو آپ قوم سے معافی مانگیں۔

لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر غلطی کی،رانا مشہود 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا مشہود نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر غلطی کی۔ علیمہ خان کے خلاف بھی مقدمہ ہے لیکن کچھ نہہں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، رانا مشہود

انہوں نے کہا کہ جب ہم آئے تھے اس وقت بھی ملک میں منہگائی تھی۔ ہم نے اس حکومت کو وقت دیا لیکن اب بہت ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  گیلانی صاحب کے دور حکومت میں این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر ڈیڈ لاک ہوگیا تھا۔

رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت  کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ان سے ملک نیں سنبھالا جارہا ہے۔ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم بہت پریشان ہے۔ ملکی حالات لمحہ فکریہ ہیں۔


متعلقہ خبریں