آج کے فیصلے سے یہ بات ظاہر ہو گئی کہ عوام کا حق ان کو واپس ملے گا، کنول شوزب

Kanwal shuzab

پاکستان تحریک انصاف کی رہنماکنول شوزب نے کہا ہے کہ آج جو فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز کا آیا ہے اس سے عوام مطمئن نظر آئے ہیں۔

کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کو خصوصا وہ خواتین جو عدالت کے باہر موجود تھیں آج کے فیصلے پر خوش نظر آئیں ہیں۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے ، پارٹی پر 3 افراد کو قبضہ نہیں کرنے دوں گا، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے یہ بات ظاہر ہو گئی ہے کہ عوام کا حق ان کو واپس ملے گا، دھاندلی کے حوالے سے ہمارے خدشات ابھی بھی موجود ہیں ۔ آج کے فیصلے سے ہم مطمئن ضرور ہیں لیکن ہمارے دھاندلی سے متعلق خدشات ختم نہیں ہوئے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشتوں سے متعلق جو فیصلہ آیا ہے اس سے جن کا حق لیا گیا تھا وہ واپس مل جائے گا ۔ تینوں ججز نے آج بڑے ٹھوس اور عوام کے حق میں سوال اٹھائے ہیں ، جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو کہا تھا کہ آپ عوامی منڈیٹ کے کسٹوڈین ہیں ۔ آپ پارٹی نہیں بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس جمہوریت کو جتنا نقصان اس الیکشن کمشنر نے پہنچایا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،آج سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی،ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انکا کہنا تھا کہ ہم درخواست دے کر ہر شہر میں پر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔اگر ہمیں احتجاج نہ کرنے دیا تو پارلیمنٹ کے ذریعے روکیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں، ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کافیصلہ معطل کردیا ہے ۔ عدالت عظمیٰ نےمخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اورپشاور ہائیکورٹ کے فیصلے معطل کر دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں