پٹرول پر ٹیکس کم کر کے عوام پر بوجھ کو کم کیا، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پٹرول پر ٹیکس کم کر کے عوام پر بوجھ کو کم کیا، اس وقت پٹرول پر ٹیکس کی شرح 30 فیصد ہے جو مسلم لیگ ن کے دور میں باون فیصد تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ڈیزل پر ٹیکس 101 فیصد تھا جبکہ اب تمام ٹیکسز صرف 52 فیصد ہیں۔

مزید پڑھیں: اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی موجود ہے، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ لوگ اگر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ اس وقت چیخیں عوام کی نہیں اس مافیا کی نکل رہی ہیں جن کی دم پر پیر آیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال میں 12 آئی ایم ایف پروگرام کئے ہیں، گزشتہ حکومتیں ملک کو بحرانوں میں دھکیل گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں 2900 ارب روپے کے خسارے بنتے ہیں، بجٹ خسارہ کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرونی خسارہ مسلم لیگ ن دور میں دو ارب ڈالر ہورہا تھا، درآمدات میں کمی کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں