پیٹرول کی قیمت کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، غلام سرور


اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا تعین بین لاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے اور ہر ملک اس سے متاثر ہوتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں کئی ممالک کے مقابلے میں پیٹرول کی قمیتیں بہت کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں 143 اور ہمارے ہاں 99 روپے ہے۔ غلام سرور نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے گیس کی کمپنیوں نے تجویز دی ہے اور مسودہ اوگرا کے پاس ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ گیس کی قیمت میں اضافہ نہ ہو اور نہ ہی اوگرا کے پاس موجود مسودے کو من و ان تسلیم کیا جائے گا۔ اگر اضافی کرنا ناگیز ہوا تو ہم کم سے کم اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا سونامی بے قابو، پیٹرول کے بعد دال، چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ

غلام سرور نے کہا کہ ہم گیس اور بجلی کی چوری روکنے کی کوشش کرہے ہیں۔ تمام صورتحال کے بارے میں حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات پر بات کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گھر کی بات باہر آنا اچھی بات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو عمران خان نے خود بلایا تھا۔

حکومت کو بہت پہلے ہی آئی ایم ایف کے پاس چلے جانا چایئے تھا،محمد زبیر 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کو بہت پہلے ہی آئی ایم ایف کے پاس چلے جانا چایئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر درست وقت پر فیصلہ کیا ہوتا تو آج اتنی مشکلات نہ ہوتیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ جب بھی کوئی حکومت آتی ہے تو اسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے سب کو بنا بنایا تو نہیں مل جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے غلط فیصلے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں مسائل کے اعتبار سے مختلف حل نکالے جاتے ہیں۔ محمد زبیر نے کہا کہ خان صاحب کو آہستہ آہستہ پاکستان کے حقائق کا پتا چل رہا ہے۔ صوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صوبوں پر کوئی پریشر نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں