شکار پور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا نام بدلنا سازش ہے، حکومت اٹھارہویں ترمیم اور بے نظیر اسپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتی ہے۔
شکارپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکمران اٹھارویں ترمیم اور غریب دشمن پروگرام ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران مخالفین کی آواز کو دبا کر امیر کو مزید امیر کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ٹرین مارچ نہیں تھا، میں نے گھر آنا تھا لیکن اس دوران جگہ جگہ میرا استقبال کیا گیا جس سے وزیراعظم خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکمران مخالفین کی آواز دباناچ اہتے ہیں، ان کا رویہ غیرجمہوری اور غیرآئینی ہے۔ فنڈز کی کمی کے باعث ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے جنگل کو بہتر بنارہے ہیں۔ماحولیات کے تحفظ کےلیے لانگ ٹرم پالیسی بنارہے ہیں،جنگلات کو تحفظ دلائیں گے اور قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ درختوں اورجانوروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔