لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے میو اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے ناقص کارکردگی پر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل عہدے سے برطرف کردیا۔
ڈاکٹر طاہر خلیل کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری بھی ہو گی۔ محکمہ اسپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل نے ان کی معطلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریضوں سے دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں ایمرجنسی وارڈ کی صورتحال دیکھ کر شدید افسوس کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے وارڈ میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی شکایات بھی سنیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریضوں کو وہیل چیئر دینے کیلئے شناختی کارڈ رکھنے کی شرط کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
انہوں نےسی ٹی اسکین مشینوں کو فنکشنل رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں آنے والے ہر مریض پر پوری توجہ دی جانی چاہیئے۔
مریضوں کیلئے لفٹ فنکشنل نہ ہونے پر بھی وزیراعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میو اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔