ٹرین مارچ کا مقصد کوئی احتجاج نہیں، سعید غنی


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی لے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ٹرین مارچ کا مقصد کوئی احتجاج نہیں بلکہ صرف سکھر کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث چئیرمین پیپلز پارٹی کو ریل کے ذریعے لاڑکانہ جانا پڑ رہا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چار اپریل کے بعد ہم اس مارچ کو دوسرے شہروں تک بھی لے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کابینہ ٹرین پر نہیں ہے۔ بلاول بھٹو ہر برس چار اپریل سے چند روز قبل لاڑکانہ جاتے ہیں۔

محکمہ جنگلات کوجنگلات کی اراضی کسی ایک کمپنی کو دینے پر اعتراز ہے،عزیز ملک

صحافی ارشد عزیز ملک نے مالم جبہ اراضی کیس سے متعلق بتایا کہ اس معاملے میں ہوٹل کی جگہ صرف پانچ ایکٹر تھی اور چئیر لفٹ 12 ایکڑ میں لگی تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جو اشتہار دیا گیا اس میں تین کمپنیوں نے کولیفائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظتی زمین کسی نہیں دی جاسکتی لیکن حکومت نے زمین دے دی اور کمپنی نے بھی وہاں سرمایہ لگا دیا ہے اور ہوٹل بھی بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی زیر قیادت ٹرین مارچ کا پہلا دن، تصویر کہانی

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کو اس بات پر اعتراض ہے کہ جنگلات کی اراضی کیسے کسی ایک کمپنی کو دے دی گئی۔ میڈیا نے بات اٹھائی تو بات سامنے آئی۔

آئی ایم ایف اب اپنی شرائط میں نرمی کرسکتا ہے،عابد قیوم سلہری

ماہر معاشیات داکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ آپ اپنی آمدنی اور اخراجات کو کم کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق پہلے آئی ایم ایف ڈالر کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے اس مطالبہ پر آئی ایم ایف اب لچک دیکھا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں