نواز شریف کا علاج شریف میڈیکل سٹی سے کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد: سابق وزیر اعطم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کل شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کر دیا جائے گا اور اسپتال منتقلی کے بعد نواز شریف کی صحت کا مکمل جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گردوں اور دل کا علاج ایک ساتھ ہی ہو گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  قومی احتساب بیورو (نیب) اور حکومت کا گٹھ جوڑ واضح ہو رہا ہے۔ چیئرمین نیب فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اس وقت نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اور نیب مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

وزیر اعظم کرپٹ افراد سے میڈیا کو بریفنگ دلواتے ہیں، شہباز شریف کے خلاف ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کرپشن کے دو سو ارب روپے واپس لانے تھے جب کہ وہ تو علیمہ خان کے معاملے پر بھی خاموش ہیں۔


متعلقہ خبریں