بہاولپور ایس ای کالج میں دوبارہ تدریسی عمل کا آغاز


بہاولپور: بہاولپور صادق ایجرٹن (ایس ای) کالج میں تدریسی عمل کا دوبارہ آغازہوگیا۔

چار روز قبل طالب علم کے ہاتھوں پروفیسر خالد حمید کے قتل کے بعد کالج  بند کردیا گیا تھا تاہم آج سے دوبارہ کلاسیس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھاولپور میں دلخراش سانحے کے چار روز بعد جب کالج میں تدریسی عمل بحال ہوا تو طلبا اپنے شفیق استاد کی یاد میں پھول لے آئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

کالج انتظامیہ نے شعبہ انگلش بلاک کا نام تبدیل کرکے مقتول پروفیسر خالد حمید کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ دعائیہ تقریب میں ہر چہرہ اداس اور آبدیدہ نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور:استاد کا اصل قاتل کون ہے؟

گزشتہ ہفتے بہاولپور کے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں طالب علم نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے اپنے ہی استاد پروفیسر خالد حمید کو قتل کردیا تھا۔

افسوسناک واقعہ گزشتہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب شعبہ انگلش کے پروفیسر خالد حمید اپنے دفتر میں اکیلے بیٹھے پیپرز چیک کررہے تھے۔

پروفیسر خالد حمید سے ایس ای کالج کے طالب علموں کا اظہارِ محبت

ان کا شاگرد خطیب حسین ان سے بات کرنے کے بہانے آی اوراپنے استاد پر چھریوں کے وار کردیئے۔ جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے ور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: طالب علم کے ہاتھوں خاتون پرنسپل قتل

پولیس نے ملزم کو جائے واردات سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا تھا۔

ڈی پی او بہاولپور امیر تیمور خان نے بتایا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے دفعات 302 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مقدمے کی تفتیش کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن سلیم نیازی کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے۔

گرفتار ملزم نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ کالج  کی فئیر ویل تقریب میں لڑکیوں کی شرکت کا قائل نہیں ہے۔ اسی بنا پر اس کی کی استاد سے تکرار بھی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں