بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا


بنکاک: تھائی لینڈ میں منعقدہ کک باکسنگ مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ یہ مقابلے چوتھی بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے ضمن میں منعقد ہوئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے کک باکسنگ مقابلے میں روایتی حریف بھارت کے تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔

بنکاک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی خان سعید کا تعلق سندھ پولیس سے ہے اور وہ ایس ایس یو کمانڈو ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے خان سعید نے اسی ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی شکست دی ہے۔

بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکس کو نہایت عمدہ طریقے سے استعمال کرتے ہوئے معیاری کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے کامیابی نے ان کے قدم چومے۔

سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو خان سعید کی بین الاقوامی ایونٹ میں شاندار کامیابی اور روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کرنے پر حکومت سندھ اور سندھ پولیس کی جانب سے انہیں شاباش دی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق صوبائی حکومت اور پولیس ڈپارٹمنٹ اس کامیابی پر انہیں تعریفی اسناد اور انعام بھی دیں گے۔


متعلقہ خبریں