راولپنڈی: ڈی جی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پاک فوج کی کیپ اور شرٹس پہن کر آئیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج آپ کی محبت اور حمایت کی معترف ہے تاہم کھیل سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں اور ہمارا یہ رشتہ اس طرح کے اظہار سے مبرا ہے۔
Dear Pakistanis u are desirous to put on military style caps/shirts during PSL Final. Pak Armed Forces humbly acknowledge your love & support. Sports are beyond politics & we believe that our bondage is beyond such gestures alone. Enjoy the game in CityOfLights.#PakistanZindabad
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 14, 2019
انہوں نے شائقین کو روشنیوں کے شہر میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ بھی دیا۔
خیال رہے کہ یہ بیان سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے دوران فوجی کیپ اور شرت پہننے کی خواہش کے بعدسامنے آیا ہے۔
بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی تھی اس کے باوجود بھی اسے کینگروز کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: پی سی بی چیئرمین کا بھارتی ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
بھارتی کھلاڑیوں کی اس حرکت کی سوشل میڈیا میڈیا پر بھرپور تنقید کی گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی سے بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کے ساتھ ناروا رویہ پر کارروائی کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سختی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، بھارت نے دو مرتبہ ایسا (فوج کیپ پہننا) کیا ہے۔