اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 32 پوائنٹس اضافے سے 38926 پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا، 100 انڈیکس 32 پوائنٹس اضافے سے 38926 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 9 کروڑسے زائد شئیرز کا کاروبار ہواا،جن کی مالیت 3 ارب سے زائد رہی۔

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 22 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم جلد ہی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے تک مثبت زون میں موجود تھی۔

کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ 39 ہزار 57 پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 144 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 41 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں ٹیکس کا نظام غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے میں 19,059,480 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں  841,470,798 بنتی ہے۔

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ایک گھنٹے بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 271 پوائنس تک گر گیا۔ جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 652 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔


متعلقہ خبریں