نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کے چرچے جاری


اسلام آباد: نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کے چرچے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

بلاول کا کل بھی شکریہ ادا کیا تھا اور اب بھی ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، مریم نواز

کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز، شہباز شریف اورحمزہ شہباز نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اس دوران  بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات بھی زیر بحث آئی۔  ملاقات کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول کا کل بھی شکریہ ادا کیا تھا اور اب بھی ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو کی میاں نواز شریف سے ملاقات سیاسی نہیں تھی،مشاہد اللہ 

انہوں نے کہا کہ بلاول نے جس طرح ٹائم نکال کر میاں صاحب کی تیمارداری کی اس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔ بلاول کے ساتھ زیادہ بات چیت ہوئی تاہم سیاسی باتیں بھی ملاقات کا حصہ رہیں۔ مجھے ملاقات میں ہونے والی باتوں کا زیادہ علم نہیں ہے۔

سیاسی جماعتیں مسائل پر اکٹھی ہوں تو میثاق جمہوریت درست ہے،اسپیکرپنجاب اسمبلی 

لیگی قائد نواز شریف سے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی۔ دونوں بڑوں کی بڑی ملاقات پر اسپیکرپنجاب اسمبلی  پرویز الٰہی کا ردعمل سامنے آ گیا کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں مسائل پر اکٹھی ہوں تو میثاق جمہوریت درست ہے۔  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان میثاق جمہوریت کس نے توڑا؟

علیم خان نے دونوں جماعتوں کو مثبت اپوزیشن کا مشورہ دے ڈالا

پی ٹی آئی رہنما علیم خان بھی خوب گرجے برسے اور بولے دونوں جماعتیں عام آدمی کے مسائل حل کرتیں تو آج یہ حال نہ ہوتا۔ کپتان کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں سیاسی جماعتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی عیادت، مریم کا بلاول کے لئے شکریہ کا ٹوئٹ

ان کا کہنا تھا کہ اگر مل کر کام کرنا چاہتی ہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی دونوں جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور آئندہ بھی لڑے گی۔

نوازشریف بلاول ملاقات سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بلاول ملاقات سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مضبوط ہے اور انہیں کسی  سے کوئی خطرہ نہیں۔

یو ٹرن تنقید کرنے والوں کی پالیسی ہے ہماری نہیں،قمر زمان کائرہ

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دو مختلف جماعتیں ہیں بہت سے ایشوز پر اختلاف ہیں اور رہیں گے۔ بلاول نے نواز شریف سے ملاقات کی جس پر سب سے بڑے کوٹے نے تنقید کی  تو ان کو بتا دوں یو ٹرن ان کی پالیسی ہے ہماری نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:لوگ نواز شریف کےخلاف سازش کر رہے ہیں، بلاول

انہوں نے کہا کہ  اب بلاول بھٹو زرداری کو ساتھ لے کر عوام کے پاس جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں