مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے سرِورق خالی چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے سرِورق خالی چھوڑ دیا

فائل فوٹو


سرینگر: مقبوضہ کشمیر شائع ہونے والے تمام بڑے اخبارات نے آج اپنا پہلا صفحہ احتجاجا خالی چھوڑ دیا ہے۔

صفحہ خالی چھوڑنے کا مقصد قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کیخلاف احتجاج کرنا ہے۔ جن اخبارات نے سرورق خالی چھوڑا ہے ان میں دی کشمیر آبزرور، کشمیر امیجز، کشمیر وژن اور کشمیر ریڈر شامل ہیں۔

بھارتی انتظامیہ نے فروری2019 میں نامور اخبار ‘گریٹر کشمیر’ اور ‘کشمیر ریڈرز’ کے اشتہارات روک لیے تھے۔ اشتہارات روکنے کیخلاف آج تمام اخبارات نے سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

اخبارات کے اشتہارات پر پابندی لگانے کی وجہ فی الحال نہیں بتائی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا ہے کہ حکومت نے ان اخبارات کو اشتہارات دینے سے منع کیا ہے۔


متعلقہ خبریں