پلوامہ حملے میں بھارتی حکومت ملوث تھی، تجزیہ کاروں کی رائے


تجزیہ کار منیب قادر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا خاتمہ اور بھارت اسے بڑھاوا دے رہا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان میں دہشت گردی کرتا آ رہا ہے، کلبھوشن کی گرفتاری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارتی حکومت نے کشمیر میں قتل وغارت کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ پلوامہ حملے سے متعلق خود بھارت میں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ سوا کیا جارہا ہے کہ بھارتی حکومت نے خود الیکشن میں ناکامی دیکھتے ہوئے یہ حملہ کرایا؟

منیب قادر نے کہا کہ پاکستان امن پسندی کے اقداما ت کررہا ہے اور اسی تناظر میں بھارتی پائلٹ کو بھی رہا کیا گیا لیکن اس  کے جواب میں بھارت نے ہمارے قیدی کی بدترین تشدد زدہ لاش بھیجی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اپنے گریبان میں جھانکنے کو تیار نہیں، بھارت کہتا ہے ہم چار جنگیں ہاریں ہیں جبکہ پاکستان کوئی جنگ بھی نہیں ہارا 1971 کی جنگ میں بھی بھارت کامیاب نہیں ہوا کیونکہ بنگلہ دیش نے تو بھارت کے ساتھ الحاق کے بجائے علیحدہ ملک بنانے کو ترجیح دی۔

دونوں ممالک کی عوام جنگ نہیں امن چاہتی ہیں، بھارتی صحافی اپندر سنگھ 

بھارتی صحافی اپندر سنگھ نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل لڑائی نہیں بلکہ بات چیت سے ہوتا ہے، دونوں ممالک کی عوام جنگ نہیں امن کی خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا  کہ وہ امن چاہتے ہیں، کہیں نہ کہیں بھارت کو اپنے پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا بھارتی حکومت نے اپنی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، ایک بھارتی شخص  بھی موودی سرکار سے خوش نہیں ہے۔

بھارت کی فوج جنگ لڑنے کے قابل نہیں،بریگیڈیئز حارث نواز

بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا کہ بھارتی انہتا پسند حکومت نے فقط الیکشن جیتنے کے لیے پلوامہ میں خود اپنے فوجیوں کو قتل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فوج نے گزشتہ 40 سال سے کوئی جنگ نہیں لڑی جبکہ پاکستانی فوج 15 سال سے جنگی حالت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں 300افراد کو مارنے کا دعوی کرتا ہے تاہم ابھی تک ایک بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔امریکہ نے بھی کہہ دیا کہ ایف 16 استعمال ہی نہیں ہوا، بھارت کی ہم سے 8 گنا بڑی فوج کو پاک فوج نے پچھاڑ کے رکھ دیا۔


متعلقہ خبریں