بھارتی وزیر دفاع کے پاس بھی پاکستان میں ہلاکتوں کا کوئی جواب نہیں

بھارتی وزیر دفاع کے پاس بھی پاکستان میں ہلاکتوں کا کوئی جواب نہیں

فائل فوٹو۔–


بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے پاس بھی پاکستان میں ہلاکتوں کا کوئی جواب نہیں۔ کہتی ہیں ہلاکتوں کی تعداد وزارت خارجہ بتائے گی اور اب تک وزارت خارجہ نے ہلاکتوں کی کوئی تعداد نہیں بتائی۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ ائیر اسٹرائیک اور الیکشن کا آپس میں کوئی لنک نہیں،سب کچھ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی انٹیلی جنس رپورٹ پر کیا گیا، یہ ملٹری ایکشن نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج اور قوم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہے، وزیراعظم

گزشتہ ماہ پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا تاہم بھارت کی جانب سے تھا کہ پاکستان میں 350 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے جس کے ثبوت وہ آج تک پیش نہ نہیں کرسکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ بھارتی طیارے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفر آباد سیکٹر پر لائن آف کنٹرول پر تین سے چار میل آزاد جموں اینڈ کشمیر کی حدود میں آئے۔ بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں واپس جاتے ہوئے کھلے میدان میں اپنا پے لوڈ آف کیا اور فرار ہو گئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ طیاروں نے کسی انفرااسٹریکچر کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کسی قسم کا جانی نقصان ہوا ہے۔ واقعہ کی تیکنیکی تفصیلات اور اہم معلومات آ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں