بھارت کی شرکت قبول نہیں، شاہ محمود کا او آئی سی کو خط

افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس: سعودی عرب نے پاکستان میں بلا لیا

فائل فوٹو


اسلام آباد : پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی ممالک کی تنظیم(او آئی سی) کو بذریعہ خط مطلع کیا ہے کہ بھارت کو مدعو کرنے کے سبب پاکستان او آئی سی کے 46 ویں اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کو بھجوائے گئے خط میں پاکستان نے اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلہ سے آگاہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے لکھا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو دعوت دی گئی جو تنظیم کا رکن نہیں، بھارت تنظیم کا ممبر نہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ تنازعات کا حل نہیں چاہتا اور پاکستان کے خلاف حالیہ دنوں میں جارحیت کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بطور احتجاج او آئی سی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، شاہ محمود

او آئی سی کا دو روزہ اجلاس ابوظہبی میں جاری

وزیرخارجہ کی طرف سے او آئی سی کو لکھا گیا خط

خط کےمتن میں درج ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جاتا ہے، بھارت کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم کا کرتا آرہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یو اے ای حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے کا فیصلہ تنظیم کے رکن ممالک سے مشاورت کے بغیر کیا گیا، بھارت کے وزیر خارجہ کو اجلاس میں بطور اعزازیہ مہمان بلانا قابل قبول نہیں۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے اور چاہتا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو مدعوکرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے لیا ہے  اور ہم احتجاج کے طور پر اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں