کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے، سشما سوراج

بھارت کی سابقہ وزیر خارجہ سشما سوراج چل بسیں

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت کی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتے۔بھارتی میڈیاکے مطابق سشماسوراج نے یہ بیان آج صبح چین میں ہونے والی ایک کانفرنس میں دیا جس میں، بھارت، چین اور روس کے وزرائے خارجہ شریک تھے۔

بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستانی کی حدود میں 50 کلومیٹر اند جاکر بم گرائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے سشما سوراج نے یہ بیان آج صبح ہونے والی پاک فضائیہ کے کارروائی سے متعلق خبروں  سے قبل دیاہے ۔

سشما سوراج نے یہ دعویٰ بھی کیا بھارت نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ کالعدم تنظیم جیش محمد نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 40 سے زائد بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

بھارت نے 26 فروری 2019 کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی سے دشمن فرار ہونے پر مجبور ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا سرپرائز، 2 بھارتی طیارے تباہ کر دیے

جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، آئی ایس پی آر

بھارت کی جانب سے دراندازی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی مسلح افواج اور عوام کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا کہا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی کہا تھا کہ بھارت کو جواب لازمی دیا جائے گا۔

بھارتی فضائیہ نے 27 فروری 2019 کی صبح بھی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی میں بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

بھارت کے تباہ شدہ ایک جنگی طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا اور دوسرے کا مقبوضہ کشمیر میں گرا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دو بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں