بھارتی فضائیہ کی دراندازی پر اپوزیشن رہنماؤں کا ردعمل

بھارتی فضائیہ کی دراندازی پر اپوزیشن رہنماؤں کا ردعمل

فائل فوٹوز


اسلام آباد: بھارتی فضائیہ کی دراندازی اور پاک فضائیہ کی سخت جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کی سیاسی قیادت نے بھی شدید رد عمل دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بھارت نے جنگ شروع کی تو انشاء اللہ نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور جنوبی ایشیا کے امن کو اپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں۔ ہمیں اپنے بیٹوں، مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی فضائیہ کی دراندازی، پاک فضائیہ کی کارروائی سے دشمن فرار

’بھارتی شرپسند جنگ کو ہوا دینے کی کوشش ہے‘

سابق صدر آصف علی زرداری نے مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں، قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو خمیازہ بھگتنے کے لیئے تیار رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج ان کا موں توڑ جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ملک کا دفع کرنا جانتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما  مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مودی اپنا الیکشن سیدھا کرنے کیلئے جنگ کی آگ سے کھیل رہا ہے، گجرات کا قصائی خطے کو ائٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ وقت قومی اتحاد اور مفاہمت کے ساتھ دشمن کو جواب دینے کا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) پاکستان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاک فضاٸیہ کی بروقت کاررواٸی پر قوم کوفخر ہے، بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔


متعلقہ خبریں