کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکے دوسرے روز دن بھر مندی کا رجحان رہا- 100 انڈیکس میں 785 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 821 پر بند ہوا ۔سونے کی قیمت فی تولہ 150روپے اضافےکےبعد69ہزار350روپے ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا روجحان جاری رہا-
بھارت کے جنگی طیاروں کی پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط دکھائی دئیے-
100 انڈیکس میں 785 پوائنٹس کی کمی سے 39 کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 38 ہزار 821 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس میں 387 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 703 پے بند ہوا-
آج دن بھر پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن ، سیمنٹ اور کیمیکل کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئی صرف 37 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 288 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،، جبکہ مارکیٹ کا حجم 16 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد رہی۔
سونے کی قیمت فی تولہ 150روپے اضافےکےبعد69ہزار350روپے ہوگئی جبکہ10گرام سونے کی قیمت 128روپےاضافےکےبعد59ہزار456روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں
اسٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی کمی
کاروبار میں یک دم ہونے والی مندی پر سرمایہ کاروں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور کاروباری حضرات سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا۔