شبیر شاہ کے زخمی ہونے کی رپورٹس، پاکستان کا اظہار تشویش

شبیر شاہ کے زخمی ہونے کی رپورٹس

فائل:فوٹو


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ شبیر شاہ کی تہاڑ جیل میں حملے میں زخمی ہونے کی رپورٹس ہیں، جس پر پاکستان تشویش کا اظہار کرتا ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کوحریت رہنما شبیرشاہ کی حفاظت سے متعلق گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹس بھارت میں کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کےپس منظر میں آ رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت شبیر شاہ کی حفاظت اور سیکیورٹی یقینی بنائے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی بھارتی جیل میں پتھرمارکر قتل کیا گیا۔

پاک بھارت کشیدگی، دفتر خارجہ میں کرائسز مینیجمنٹ سیل قائم

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور بھارت کی جانب سے ناصرف پاکستان پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں بلکہ انڈیا میں  موجود پاکستانیوں اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی زندگی بھی اجیرن بنا دی ہے۔

تمام تر صورتحال کے باعث دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے رابطے میں رہے گا جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کرائسس مینیجمنٹ سیل ایمرجنسی حالات کے لیے بنایا جا رہا ہے جو صورتحال پر اپڈیٹ رکھے گا۔


متعلقہ خبریں