پلوامہ حملہ، انتہاءپسندوں کے حملوں میں 12افرادزخمی، 80گاڑیاں تباہ


مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے 80 گاڑیاں تباہ کردیں اور آٹھ گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہونے کے باوجود بھارتی انتہاپسندوں نے علاقے میں تخریبی علاقوں کاسلسلہ شروع کررکھا ہے۔ انتہاپسندوں کے جلاو گھیراو کے باعث 12 سے افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کےباہرصورتحال کشیدہ ہوگئی ہے، ہندوانتہاء پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن آفس کا گھیراؤ کرلیا۔

انتہاپسندوں کی جانب سے تخزیبی کارروائیوں اور کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرکوواپس بلالیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کو لے جانے والی دوبسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نیتجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی فورسز پر ہونے والے حملے کو گزشتہ تین برس کے دوران بدترین حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں بھارتی فورسز کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس واقعہ سے ایک دن قبل مقبوضہ وادی کے ایک اسکول میں دھماکے کے باعث 25 طالبعلم زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربے دریغ ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں