بیوی سے تلخ کلامی پر دلبرداشتہ خاوند نے خود کو آگ لگا لی


ملتان: بیوی سےمعمولی سی تلخ کلامی پردلبرداشتہ خاوند نے شوہر نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

ہم نیوز نے پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقے چاہ حافظ والا کے رہائشی محمد اشفاق کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑائی کے دوران دلبرداشتہ ہو کر اشفاق نے پٹرول چھڑک کر خود آگ لگا لی۔

ہم نیوز کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

آگ سے شدید جھلس کر زخمی ہونے والے محمد اشفاق کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو نشتر اسپتال کے برن یونٹ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد اسشفاق کو طبی امداد دی جارہی ہے لیکن اس کے جسم کا 75 فیصد حصہ بری طرح جھلس چکا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں